رام اللہ،15جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اسرائیلی حکام نے 15سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی اسیر باسم التمیمی کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے مطابق باسم تمیمی کو اسرائیلی فوج نے 2001ء میں گرفتار کیا تھا۔ اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تعاون کرنے اور اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا۔گذشتہ روز اسے بدنام زمانہعوفر جیل سے رہا کیا گیا جہاں رہائی کے بعد رام اللہ میں اس کے گھر میں جشن کا ساماں تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد باسم التمیمی کی رہائش گاہ پر اسے مبارک باد دینے جمع ہوگئی تھی۔